آتشزدگی سے 800 خاندان بے گھر

   

شبرغان (افغانستان): افغانستان کے شمالی جازان صوبے کے فیض آباد ضلع کے بالا مردیان گاؤں میں حالیہ دنوں میں 800 خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔ صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالستار حلیمی نے صحافیوں کو بتایا کہ بے گھر خاندان جازان کے صوبائی دارالحکومت شبرغان اور پڑوسی صوبہ بلخ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔8 اگست کو آگ نے فیض آباد ضلع کے گاؤں بالا مردیاں کو اپنی زد میں لیا جس میں روزانہ 5 سے 6 گھر مکمل طور پر خاکستر ہوچکے ہیں اور کچھ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔ ضلع میں اب تک 120 مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔گاؤں بالا مردیاں آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔