نئی دہلی: دہلی کی وزیر آتشی نے اتوار کو دہلی جل بورڈ میں دو ماہ سے زیادہ عرصے سے پانی اور نکاسی کے ممبروں کی عدم تقرری پر ناراضگی ظاہر کی۔اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آتشی نے الزام لگایا کہ دہلی جل بورڈ، شہری ترقی کے محکمے اور محکمہ خدمات کے درمیان دو سینئر ترین تکنیکی اراکین کی تقرری کے لیے فائلیں چل رہی ہیں۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈی جے بی کے پاس سات کام کے دنوں کے اندر کل وقتی اراکین (پانی، نکاسی، مالیات) ہوں۔وزیر کے خط کے مطابق “تقرری نہ ہونے کی وجہ سے کئی منصوبے رکے ہوئے ہیں کیونکہ تکنیکی منظوری صرف یہ تکنیکی اراکین ہی دے سکتے ہیں۔3 ماہ سے زائد وقت سے کوئی کل وقتی ممبر فینانس نہیں ہے۔