آج اور کل ٹی سیوا جاب میلہ

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹی سیوا سنٹر حیدرآباد کی جانب سے ایک جاب میلہ 27 اور 28 اپریل کو منعقد کیا جارہا ہے ۔ انٹر میڈیٹ ، ڈگری ، انجینئرنگ ، ایم بی اے ، پی جی امیدوار متعلقہ مضامین میں مناسب تجربہ کے ساتھ اس میلہ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ یہ جاب میلہ خانگی اداروں کے لیے منی کونڈا اور عابڈس پر مارکیٹنگ منیجرس ، سیلس ایگزیکٹیوز ، بزنس ایگزیکٹیوز ، فیمیل ٹیلی کالرس ، ڈی ٹی پی ڈیزائنر ، ویب ڈیزائنر ، رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ منیجرس ، ٹیم لیڈرس ، ایجوکیشن کونسلرس ، ریسیپشنٹس ، اوؤرسیز ایجوکیشن کونسلرس ، ٹریننگ سنٹر منیجرس ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایگزیکٹیوز کے پوسٹس کے لیے منعقد کیا جارہا ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 27 اور 28 اپریل کو 11 تا 3 بجے دن ٹی سیوا سنٹر آفس پر اس جاب میلہ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ جس کے لیے کوئی فیس نہیں ہے ۔۔