آج تلنگانہ بھر میں پلس پولیو کی مہم

   

حیدرآباد26 فروری (یو این آئی) تلنگانہ میں پلس پولیو کی مہم کل صبح آٹھ بجے تا پانچ بجے شام منعقد کی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد پانچ برس تک کی عمر کے تقریباً 35 لاکھ بچوں کو پولیو خوراک پلانا ہے ۔ آنگن واڑی سنٹرس، سرکاری اسکولس، عوامی کتب خانوں، بس ٹرمینلس، ریلوے اسٹیشنس، سیاحتی مقامات اور ایرپورٹس و سرکاری نگہداشت ِ صحت مراکز پر پولیو خوراک کا انتظام کیا جائیگا۔ پنجایت راج عہدیداروں کے ساتھ تال میل کے ذریعہ محکمہ صحت نے 25 ہزار پولیو بوتھس کا اہتمام کیاہے ۔ تقریباً 800 ٹیمیوں، 8 ہزار اے این ایم اور 25 ہزار آشاورکرس یہ خوراک پلائیں گے ۔ پہلے دن جن بچوں کو خوراک نہیں پلائی جاسکی، ان کو اگلے دو دنوں کے دوران پیر اور منگل کو خوراک پلائی جائے گی۔