جناب اے کے خاں اور جناب عامر علی خاں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پولیس رکروٹمنٹ ٹسٹ کے امیدواروں کے لیے پولیس کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کے لیے ادارہ سیاست کے زیر اہتمام معلوماتی پروگرام اتوار 15 مئی 2 بجے دن عابد علی خاں سنچری ہال احاطہ دفتر سیاست عابڈس پر رکھا گیا۔ جناب اے کے خاں آئی پی ایس مشیر حکومت تلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے ۔ ایم اے حمید کنوینر نے پولیس کانسٹبلس / سب انسپکٹرس امیدواروں سے بہ پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ۔۔