تیسری بار چین کے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے خطاب
بیجنگ : تیسری بار چین کے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر ژی جن پنگ نے کہا ہے کہ ’دنیا کو چین کی ضرورت ہے۔‘ اے ایف پی کے مطابق اتوار کو چینی صدر کا کہنا تھا کہ ’چین دنیا کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور اسی طرح دنیا کو بھی چین کی ضرورت ہے۔‘انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے لیے 40 برس کی غیرمتزلزل کوششوں کے بعد ہم نے دو معجزے برپا کیے جو معاشی ترقی اور طویل مدتی معاشرتی استحکام ہے۔‘دوسری جانب چین کی کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ سطح کی قیادت میں پہلی بار اب کوئی خاتون شامل نہیں ہے۔گزشتہ 25 برس میں یہ پہلی بار ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کی ختم ہونے والی مدت میں شامل واحد خاتون رْکن سْن چونلین ریٹائرڈ ہو گئی ہیں اور ان کی جگہ کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔قبل ازیں ہفتہ کو کانگریس کے مندوبین نے صدر ژی جن پنگ کے حق میں متفقہ طور پر ووٹ دیا جس کے بعد وہ مزید پانچ سال کے لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے۔