آج سورج گرہن‘ ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا

   

حیدرآباد یکم اکٹوبر ( سیاست نیوز یبورو): رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگرسورج گرہن کا مشاہدہ ہندوستان اور پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اور شمالی امریکہ و انٹارکٹکا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ڈائرکٹر نہرو پلانیٹوریم ممبئی ڈاکٹر اروند پرانجپائی نے بتا یا کہ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق سورج گہن کا آغاز 2اکتوبر کو رات9بجکر13منٹ پر ہوگا اور 3بجکر17منٹ(3:17 AM)پر اختتام پذیر ہوگا۔ہندوستان میں یہ کسی بھی مقام سے نظر نہیں آئے گا۔