حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : نئے سال کے موقع پر حیدرآباد میٹرو ریل نے اعلان کیا کہ وہ 31 دسمبر کو میٹرو ٹرین کی خدمات آدھی رات کے بعد بھی چلائیں گے ۔ نئے سال کی تقریبات کو دیکھتے ہوئے ٹرین ٹائمنگ کو ایڈجسٹ کیا جائے گا اور آخری ٹرین رات 12 بجکر 30 بجے روانہ ہوگی ۔ تمام سرخ ، نیلی اور سبز لائنس توسیعی خدمات چلائیں گے ۔ حیدرآباد میٹرو ریلوے نے X پر اشتراک کیا کہ نئے سال کو خوشی اور ذہنی سکون کے ساتھ منایا جائے ۔ عام طور پر حیدرآباد میٹرو ریل خدمات صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک تمام ٹرمنل اسٹیشنوں پر چلتی ہیں ۔ نئے سال پر رات دیر گئے تک ٹرین چلا کر مسافروں کو سہولت مہیا کی جائے گی ۔۔ ش