حیدرآباد۔/7 فروری، ( سیاست نیوز) ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کیلئے ’’ لاسا لمسا کوئیز ‘‘ آج ہفتہ 8 فروری کو صبح 10 بجے میڈیا پلس آڈیٹوریم روبرو اسٹیٹ بینک گن فاؤنڈری پر رکھا گیا ہے۔ جنرل نالج سوالات پر ہونے والے کوئیز 1988 سے پابندی کے ساتھ ہورہا ہے۔ کنوینر ایم اے حمید کے بموجب ہر اسکول سے دو رکنی ٹیم لڑکے ’ لڑکیوں کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔ فائنل کوئیز کیلئے چھ ، چھ ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔ امیدوار وقت پر شرکت کریں۔