تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات 30نومبر کو ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 3ڈسمبر کو عمل میں ائیگی
حیدرآباد۔ بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کو اک زبردست جھٹکا اس وقت لگا جب تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ورکرس یونین جوائنٹ ایکشن کمیٹی(جے اے سی) نے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حمایت کااعلان کیاہے۔
حا ل ہی میں بی جے پی کے سابق رکن جو ونپرتی حلقہ سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند تھے‘جے اے سی کے صدر اشودھاما ریڈی نے 22نومبر کو اپنا استعفیٰ پیش کیاتھا۔
ٹی ایس آر ٹی سی جے اے سی کے اس اعلان کے بعد قدیم سیاسی پارٹی کانگریس کی ان کوششوں کو تقویت ملتی ہے جس کے ذریعہ وہ برسراقتدار بی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی تمام کوششوں کو بروکار لارہی ہیں۔
تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات 30نومبر کو ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 3ڈسمبر کو عمل میں ائیگی