آدتیہ ٹھاکرے کو دھمکی دینے والاشخص گرفتار

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے کو 8 دسمبر کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو کرناٹک کے بنگلورو سے سٹی پولیس کے سائبر سیل کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ مبینہ ملزم جئے سنگھ راجپوت بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا مداح ہے ۔ ملزم نے سب سے پہلے 8 دسمبر کو مسٹر ٹھاکرے کو فون کیا، جب انہوں نے فون نہیں اٹھایا تو ملزم نے انہیں واٹس ایپ پیغام کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ سٹی پولیس کے سائبر سیل کی کرائم برانچ نے دھمکی دینے والے شخص کا نمبر چیک کیا اور اس کے بعد ایک ٹیم کو بنگلورو بھیجا گیا اور ملزم کو گرفتار کر کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر ممبئی لایا گیا۔