آدھار کارڈس کو ’’اپ ڈیٹ‘‘ کروانے شہریوں سے خواہش

   

دھوکہ بازوں سے چوکس رہنا ضروری ، میدک میں جائزہ اجلاس ، ایڈیشنل کلکٹر پریتما سنگھ کا خطاب

میدک /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجالس مقامی کی ایڈیشنل کلکٹر میدک پریتما سنگھ آئی پی ایس نے کہا کہ 2014 سے قبل جنہوں نے بھی آدھار کارڈ حاصل کیا ہے انہیں چاہئے کہ اپنے آدھار کارڈَس کو دوبارہ اپ ڈیٹ کروالیں ۔ ضلع سطح کے ایک آدھار مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں انہوں نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے اس موقع پر آدھار کارڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج زندگی کے تمام شعبوں میں آدھار کارڈ کو معیار کے طور پر پہوچانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنک اکاونٹ کھولنے ، قرضہ جات کے حصول ، مختلف گرانٹس پنشن ، راشن کارڈز ، ڈرائنگ لائیسنس ، ووٹر آئی ڈی کارڈ کے علاوہ انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے آدھار لنک ضروری ہے ۔ پریتما سنگھ نے کہا کہ آدھار اپ ڈیٹ کرنے میں تجاویز اور مدد کیلئے 1947 ٹول فری پر کیا جاسکتا ہے یا [email protected]پر میل بھی کیا جاسکتا ہے ۔ محترمہ سنگھ نے کہا کہ آدھار کارڈز کی نگرانی کیلئے ضلع کلکٹر کی قیادت میں ایک کمیٹی قائم ہے جو ہر تین ماہ میں ایک میٹنگ منعقد کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے منڈلس چیل چیڈ ، نظام پیٹ اور حویلی گھن پور ابھی تک آدھار لنک کے کاموں کا آغاز بھی نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کاموں کی تکمیل آئندہ سال مارچ تک مکمل کرلینا ہوگا ۔ اجلاس کے دوران ضلع ایس پی روہنی پریہ درشنی نے کہا کہ آدھار سے متعلق دھوکا دہی کی سرگرمیوں سے عوام کو چوکنا رہنا چاہئے ۔ اس موقع پر حیدرآباد سے آئے ہوئے ریجنل آفس کے اسسٹنٹ منیجر مسٹر ونئے نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کیا ۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ بورڈ آفیسر مسٹر ست نارائن ، لیڈ بنک منیجر وینوگوپال راؤ ، ڈاکٹر نوین، محکمہ پوسٹ اینڈ ٹیلیگراف ویمنس اینڈ چائلڈ ویلفیر آفیسر محکمہ ای ڈی ایمکے نمائندہ اور مسٹر سندیپ نے شرکت کی ۔