آدھار کی غلطیوں کو درست کروانے کی سہولت

   


سنگاریڈی میں پولیس ملازمین کیلئے خصوصی کاؤنٹر کا ایس پی کے ہاتھوں افتتاح

سنگاریڈی: سنگاریڈی محکمہ پولیس آفیسرس اور پولیس ملا زمین کو آدھار کارڈ کی غلطیوں کو درست کروانے کیلئے پوسٹ آفس سنگاریڈی کی خدمات حاصل کر تے ہوئے ضلع ایس پی آفس کلیانہ منڈپم سنگاریڈی میں ایک خصوصی کائونٹر کاضلع ایس پی سنگاریڈی ایس چندرا شیکھرریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔اس کائونٹر کے ذریعہ آج اور کل پولیس ملا زمین اپنے اور اپنے افرادخاندان کے آدھا ر کارڈکو درست کروا سکتے ہیں۔ ضلع پوسٹ آفس سپرنٹنڈنٹ نریندر نے کہا کہ پولیس ملازمین اکثر اپنی ڈیوٹی میں مصروف رہتے ہیں جو پوسٹ آفس آکر آدھا ر کارڈ اب ڈیٹ نہیں کرواسکتے اس لئے ضلع ایس پی سنگاریڈی ایس چندرا شیکھر ریڈی کی ہدایت پر ان پولیس ملا زمین کی سہولت کیلئے پوسٹ آفس سنگاریڈی کی جانب سے دو دن کیلئے خصوصی کاونٹر قائم کیا گیا ہے ۔پولیس ملا زمین کو چا ہیے کہ وہ اس سے استفادہ کریں۔محکمہ پولیس ملا زمین کی سہولت کیلئے خصوصی کائونٹر قائم کر نے پرایس پی سنگاریڈی ایس چندرا شیکھر ریڈی اور ضلع ایڈ یشنل ایس پی سو جنیا نے محکمہ پوسٹ آفس کے ملا زمین سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر اے آر کا نسٹبل سنجیو کمرتی کے نام سے نئے آدھا ر کارڈ رجسٹریشن کاپی اب ڈیٹ کر تے ہوئے ان کے حوالے کی گئی۔اس موقع پر پوسٹ آفس ایڈ یشنل سپرنٹنڈنٹ سدھا ‘ ایس بی سی آئی سرینواس نائیڈو ‘ آر آئی ڈائنل کرشنا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔