آدی بٹلہ میں سرقہ کی واردات

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) آدی بٹلہ پولیس حدود میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم سارقین نے راگھویندرا ہومس بونگلورو گیٹ کے ایک مکان میں سرقہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یادگیری نامی شخص کے مکان سے 16 تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا گیا۔ 16 مارچ کو یادگیری اپنے افراد خاندان کے ہمراہ نلگنڈہ گیا تھا اور آج جب واپس ہوا تو اسے سرقہ کا علم ہوا۔ نامعلوم سارقین نے قفل شکنی کے بعد مکان میں موجود الماریوں کو توڑ کر سرقہ کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع