حیدرآباد۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) رنگاریڈی آدی بٹلہ میں نوجوان لڑکی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا۔ فلمی انداز میں 100 حامیوں کے ساتھ ایک شخص نے لڑکی کا اغوا کرلیا جبکہ آج اس لڑکی کے رشتہ کی بات ہونے والی تھی۔ اغوا کے معاملہ کو تاوان یا پھر ذاتی دشمنی تصور کیا گیا۔ لیکن ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کا اغوا اس کے عاشق نے کیا۔ ذرائع کے مطابق ترکیمجال راگنا گوڑہ میں نوین ریڈی ویشالی نامی لڑکی کا اغوا کرلیا۔ اپنے 100 حامیوں کے ساتھ ویشالی کے مکان پہنچ کر نوین نے توڑ پھوڑ کی دی اور بچاؤ کرنے پر ویشالی کے والدین اور پڑوسیوں پر حملہ کرکے لڑکی کو لے کر فرار ہوگیا۔ اطلاع کے ساتھ پولیس نے مقام پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور لڑکی کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ۔ بتایا گیا کہ ویشالی اور نوین ریڈی محبت کرتے تھے اور چند سالوں تک ان کے درمیان معاشقہ تھا۔ اس دوران نا اتفاقی کے سبب ویشالی نے نوین سے دوری اختیار کرلی تھی ۔ویشالی نے شادی سے انکار کردیا۔ نوین کو پتہ چلایا کہ 9 ڈسمبر کو لڑکی کے رشتہ کی بات ہونے والی ہے۔ اس پر نوین ویشالی کے مکان پہنچا اور اس کا اغوا کرلیا۔ ولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع