آذری سرحدی محافظین پر بلااشتعال فائرنگ کا سخت جواب

   

کاراباخ : آذربائیجان نے آرمینیا کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں سرحد پر ڈیوٹی پر موجود اپنے ایک فوجی کے زخمی ہونے کے بعد “جوابی کارروائی” کی۔آذربائیجانی ریاستی سرحدی خدمات کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرحدی محافظوں نے آرمینیا کی طرف سے کل کی اشتعال انگیزی کے جواب میں ایک آپریشن کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جس پوزیشن پر آذربائیجانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور آرمینیائی فوجیوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آرمینیا کی طرف سے اشتعال انگیزی کا جواب اب سے زیادہ سنجیدہ اور فیصلہ کن اقدامات کے ساتھ دیا جائے گا، اور اس واقعہ کی ذمہ داری آرمینیا کی فوجی اور سیاسی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔آرمینیائی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق آذربائیجان کی جوابی کارروائی میں 2 فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔