آرمور: مسلم علاقے میں کانگریس امیدوار کا خیرمقدم

   

آرمور ۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور مستقر میں میونسپل وارڈ نمبر 14، 16، 17 میں کانگریس امیدوار ونئے کمار ریڈی نے اپنی انتخابی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے پرچار کیا۔ ان وارڈوں میں مسلم اکثریت ہے۔ مسلم ووٹرس نے کانگریس امیدوار کا استقبال کیا اور بہت سے نوجوانوں نے ونئے ریڈی کی نگرانی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ونئے ریڈی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سابق رکن اسمبلی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انکی 10 سالہ حکمرانی میں مائناریٹیز کیلئے کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دئے گئے زراعت نگر شادی خانہ کے نام پر مسلمانوں کو دھوکہ دیا گیا انہیں نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مجھے ایک مرتبہ موقع دیں میں آپکی خدمت کیلئے ہمیشہ آگے رہونگا۔ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں محمد حفیظ، محمد ارشد، محمد وسیم، محمد غوث وغیرہ دیگر نوجوان شامل ہیں۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی ٹی سی میر رحمت علی ماجد، سابقہ میونسپل فلور لیڈر محمود علی، ٹائون مائناریٹی صدر محمد حبیب، ٹائون صدر سائی بابا گوڑ، کولا وینکٹیش، محمد فہیم، محمد عثمان، محمد مظہر، محمد محسن، ساجد و دیگر موجود تھے۔