آرمور میں ٹی آر ایس قائدین کے اجلاس کا انعقاد

   

آرمور۔/17مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں پارلیمنٹ کے انتخابات کے پیش نظر ٹی آر ایس پارٹی حلقہ اسمبلی آرمور کے اہم قائدین کا اجلاس رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی زیر نگرانی عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے شرکت کی۔ یہ اجلاس رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی رہائش گاہ آرمور میں رکھا گیا۔ اس اجلاس میں رکن پارلیمنٹ نے منڈل سطح کے اور ٹاون سطح کے اہم قائدین کو علحدہ علحدہ بلواکر بات کی اور پارٹی کیڈر کے متعلق معلومات حاصل کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مفید مشوروں سے نوازا اور پارٹی میں سرگرم رول انجام دینے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کے ہمراہ آکولا للیتا رکن قانون ساز کونسل، ٹی ار ایس قائد ڈاکٹر مدھو شیکھر، میونسپل چیرپرسن سواتی سنگھ ببلو، ریڈکو چیرمین ایس اے علیم کے علاوہ مائناریٹی قائدین سمیر احمد، عثمان علی حضرمی، منڈل کوآپشن ممبر ساجد علی، نعمت اللہ بابا، محمد نہال الدین، ملک بابا، عبدالرحمن، عبدالعظیم ، شاکر اور دیگر مقامات کے سرپنچ موجود تھے۔ یہ اجلاس پارلیمنٹ انتخابات کے پیش نظر اہمیت کا حامل رہا۔