آرمی سی ای او ’بیوی‘ بچہ اور چار جوان گھات لگاکر منی پور میں کئے گئے حملے میں ہوئے ہلاک

,

   

امپال۔ سرحدی ریاست میں دہشت گردوں کے تازہ تشدد میں ہفتہ کی صبح منی پور میں گھات لگاکر کئے گئے ایک حملے میں آسام رافیلس کی کھوگا بٹالین کے کمانڈنگ افیسر کرنل ویپلاؤ ترپاٹھی‘ ان کی بیوی‘بیٹا کے علاوہ نیم فوجی دستوں کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترپاٹھی کے قافلے کو ضلع چورا چند پور کے سیکھان گاؤں میں پیپلز ریولیشونری پارٹی برائے کنگالائی پاک(پی آر ای پی اے کے) کے مشتبہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایاہے‘ جو منی پور کو ایک علیحدہ مملکت کی مانگ کرنے والے ایک دہشت گردگروپ ہے۔

آسام رافائیلس کے اہلکاروں کے دہشت گردوں سے ایک تصادم میں مصروف ہونے سے قبل ائی ای ڈی دھماکہ نے منی پور کے پہاڑوں کو دہلا کر رکھ دیاتھا۔

آسام رائفلس نے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ ”دہشت گردوں (مشتبہ پی آر ای پی اے کے/پی ایل اے کیڈرس) کے ساتھ گولی باری میں مذکورہ کمانڈنگ افیسر اور تین کیو آر ٹی(فوری ردعمل ظاہر کرنے والی ٹیم) کے اہلکاروں نے جان گنوائی ہے۔

مذکورہ کمانڈنگ افیسر کی فیملی(بیوی اور 6سال کا بیٹا) کی بھی جان گئی ہے۔ دیگر زخمی اہلکاروں کو بھائیانگا ہیلتھ کیر میں داخل کیاگیاہے“۔

تاہم وزیر دفاع راجناتھ سنگھ‘ جس نے متاثرین خاندان کے ساتھ ”انصاف“ کا وعدہ کیا تھا‘ اشارہ دیاکہ دستے کے ایک اوراہلکار کی موت ہوگئی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”چورا چند پور‘ منی پور میں آسام رائفلس کے قافلے پر بزدلانہ حملہ کافی دردناک اور قابل مذمت ہے۔ ملک نے 5بہادر جوان بشمول سی او46اے آر اور دو فیملی ممبرس گنوائے ہیں۔ غمزدہ خاندانوں سے میرا اظہار تعزیت۔ حملہ آوروں کوبہت جلد کیفرکردار تک پہنچائے جائے گا“۔

حالانکہ وزیر دفاع کا ٹوئٹ ایک اور جوان کی موت کی طرف اشارہ کررہا ہے مگر آسام رائفلس کی جانب سے فوری طور پر کوئی توثیق نہیں ہوئی ہے‘ یہ برطانیہ دور حکومت کے تحت1835میں ملک میں اٹھنے والا سب سے قدیم نیم فوجی دستہ ہے۔

یہ وزرات داخلی امور(ایم ایچ اے) کے انتظامیہ کے دائرے حدود میں آتا ہے مگر اس پر اپریشن کنٹرول انڈین آرمی کاہی ہوتا ہے۔

آسام رائفلٹس نے متوفی عہدیدار کو تعزیت پیش کی جو جولائی2021میں منی پور تبادلے سے قبل میزورم میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔آسام رائفلس نے بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ باغی گروپ اس قتل عام کا دذمہ دار ہے”بہت ممکن ہے کہ وہ پی آ ر ای پی اے کے کیڈر اور پی آر ای پی اے سے ہونا چاہے کیونکہ پی آر ای پی اے کے 12/13نومبر2021کو یادگار دن منایا ہے“۔