آرمی میں بھرتی ، اہل امیدواروں کو روزگار کے مواقع

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آرمی میں ملازمتوں کے لیے 125 انفنٹری بٹالین میں فوجیوں کی بھرتی ریالی عنقریب منعقد ہوگی ۔ جن میں سولجر کلرک ، سولجر ، ہائیر ڈریسیس ، سولجر واشمین ، سولجر شیف ، سولجر شیف اسپیشل ، سولجر میس کیپر وغیرہ کی جائیدادیں شامل ہیں ۔ اور اس ریالی میں تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، مہاراشٹرا ، کیرالا ، ٹاملناڈو ، راجستھان ، گجرات اور گووا ریاستوں کے علاوہ مرکزی زیر انتظام علاقوں پانڈیچری ، دادرا نگر حویلی ، جزائر انڈومان ، لکشا دیپ وغیرہ سے تعلق رکھنے والے شرکت کرسکتے ہیں اور امیدواروں کی عمر 18 تا 42سال کے درمیان ہونی چاہئے اور قد 160 سنٹی میٹر سے زیادہ سینہ 77 سنٹی میٹر اور سانس پھولنے کے بعد 82 سنٹی میٹر کے علاوہ وزن 50 کلو گرام ہونا چاہئے اور قابلیت کے اعتبار سے سولجر کے لیے دسویں جماعت کم از کم 45 فیصد نمبرات سے کامیاب اور سولجر کلرک کے لیے انٹر میڈیٹ کم از کم 60 فیصد نمبرات سے کامیاب ہونا ہے علاوہ ازیں ہر ایک سبجکٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبرات سے کامیابی ضروری ہے ۔ خواہش مند امیدوار مزید تفصیلات کے لیے 125 انفٹری بٹالین ترملگیری ، سکندرآباد جاکر حاصل کرسکتے ہیں ۔۔