آرمی ڈاگ اسکواڈ کا یوگا ، راہول کا ٹوئیٹ

   

نئی دہلی ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج انڈین آرمی کے ڈاگ اسکواڈ کی یوگا والی تصاویر کے ساتھ ’’نیو انڈیا‘‘ کا کیپشن ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک تنازعہ چھیڑ دیا ، جو نریندر مودی حکومت پر طنز ہے۔ ٹوئیٹ کی تصاویر میں دکھایا گیا کہ آرمی ڈاگ یونٹ اور ان کے ٹرینرس یوگا کررہے ہیں ۔ بی جے پی نے راہول کو تنقید کا نشانہ بنایا۔