حیدرآباد12جنوری(یواین آئی ) تلنگانہ، آندھراسب ایریا آفیسٹنگ جنرل آفیسر کمانڈنگ بریگیڈئیرسوما شنکر نے کہا کہ اس مرتبہ آرمی ڈے بنگلورو میں منعقد ہوگا ۔انہوں نے میڈیا سے کہاکہ پہلی مرتبہ سدرن کمانڈ میں اس تقریب میں مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف منوج پانڈے ہونگے ۔وہ بہتر خدمات پر افراد اور یونٹس میں انعامات تقسیم کریں گے ۔ پریڈ گراونڈ میں 13 اور 14 جنوری کو ہتھیاروں کے ساتھ باوقار ہیلی کاپٹرس اور دُھرو جیسے طیارہ کی نمائش ہوگی اور بینڈکا مظاہرہ بھی ہوگا۔پریڈ میں تلنگانہ و آندھرا سب ایریا میں کئی پروگرام ہونگے جس سے عوام میں بیداری پیدا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ آزادی کا امرات مہوتسو کے پروگراموں میں بعض اسکولس کی ذمہ داری قبول کی گئی اورتالابوں کو ترقی دینے کے کام بھی انجام دیئے گئے ۔