آرین کو شخصی حاضری سے استثنیٰ

   

ممبئی : بامبے ہائیکورٹ نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ کا بیٹے آرین خان کو آج شخصی حاضری سے راحت دیدی اور کہا کہ کروز ڈرگس کیس کے سلسلہ میں یہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے روبرو اسے ہر ہفتہ حاضری کی ضرورت نہیں ۔ جسٹس این ڈبلیو سمبرے نے کہا کہ جب کبھی ہدایت دی جائے آرین کو این سی بی دہلی کے دفتر میں حاضر ہونا پڑے گا ۔