نئی دہلی۔ 20 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس قائدِ راہول گاندھی نےآر ایس ایس پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیم خواتین کی مخالف ہے اور اس کا نظریہ ہے کہ خواتین مردوں کی ملکیت ہیں۔ انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو آئین اور خواتین کا مخالف قرار دیا۔ راہول گاندھی نے منگل کے روز ایکس پر لکھا کہ آر ایس ایس مردوں کی ایک ایسی تنظیم ہے جو آئین مخالف نظریہ پر یقین رکھتی ہے اور خواتین کو مردوں کی ملکیت مانتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ’شِیو-شَکتی‘ پر یقین رکھتا ہوں۔ اسی لیے ان کیخلاف جدوجہد کرنے میں مجھے اتنی خوشی ملتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ آر ایس ایس کی ’اپنی کہی جانے والی کئی خواتین‘ بھی ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔