آر ایس ایس مسلم علاقوں میں شاخیں کھلیں گے۔ بھگوات

,

   

ستانا/چترکوٹ۔ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) چنتن کیمپ جو پچھلے پانچ سالوں سے یوپی/ایم پی سرحد کے چتر کوٹ ٹاؤن میں منعقد ہورہا ہے‘ اس کا اختتام عمل میں آیاہے۔

تنظیم کو مضبوط بنانے کے کئے کیمپ کے اس اجلاس میں بڑے فیصلے لئے گئے ہیں۔درایں اثناء مذکورہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات نے مغربی بنگال کو تین حصوں جنوبی‘ مرکزی اور کلکتہ‘ وردھامان او رسیلگوری کے ساتھ بالترتیب ہیڈکواٹرس بنانے کا ایک اہم فیصلہ لیاہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کئی ریاستو ں میں ہونے والے انتخابات کو نظر میں رکھ کر آر ایس ایس ان انتخابات سے قبل ”رائٹ پالیسیاں“ تشکیل دینے میں مصروف ہے۔

اس کیمپ کے دوران ریاست کے سربراہان کو ان کی ذمہ داریاں یاد دلائیں گئی اور سال بھر میں تنظیموں کے ہونے والے منصوبے کے نفاذ کے متعلق آگاہ کیاگیا۔ اہم فیصلہ آر ایس ایس کی جانب سے ملک بھر میں مسلم علاقوں میں شاخیں کھولنے کا ہے۔

اب سے مذکورہ آر ایس ایس کی سرگرمیاں تنظیم میں ہندوؤں کے ساتھ ہر گاؤں میں مسلمانوں کے اندراج پر مشتمل ہو ں گیں۔