آر ایس ایس ملک کی سب سے بڑی تکڑے تکڑے گینگ ہے۔ ویڈیو

,

   

ڈاکٹر راگنی نائیک کا یہ ٹوئٹ کافی وائیرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے آر ایس ایس کی وہ تاریخ بیان کی ہے جس کو سن کر حقیقت میں بھگت چراغ پا ہوجائیں گے۔
حیدرآباد۔ ملک میں نفرت کی فیکٹری کوئی او رنہیں بلکہ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) چلارہی ہے۔

جب سے مرکز میں بی جے پی اقتدار میں ائی ہے آر ایس ایس کا بول بالا ہے۔ ہاتھوں میں لاٹھیاں لئے آر ایس ایس کے والینٹرس ملک کے کونے میں کونے میں مارچ کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔

حالانکہ ملک کی جنگ آزادی میں آر ایس ایس کو کوئی رول نہیں ہے مگر حب الوطنی کا درس آج سارے ملک کو آر ایس ایس ہی دے رہی ہے۔ آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیمو ں کا کام یہی ہے کہ وہ ملک میں مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلائیں اور ہندوستان کے بھائی چارہ کا شیرازہ بکھیر دیں۔

ملک کے سرکردہ نیوز چیانلوں پر آر ایس ایس کے ترجمان بیٹھ کر عوام کو حب الوطنی کے نام پر گمراہ کررہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آر ایس ایس کے بانیان نے انگریزوں کی غلامی کے عوض اپنی رہائی کا سودا کیاتھا۔ اسی حقیقت کو کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر راگنی نائیک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ویڈیو پیغام کے ذریعہ شیئر کیاہے۔

ڈاکٹر راگنی نائیک کا یہ ٹوئٹ کافی وائیرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے آر ایس ایس کی وہ تاریخ بیان کی ہے جس کو سن کر حقیقت میں بھگت چراغ پا ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے ویر ساورکر نے اپنی رہائی کے لئے انگریزوں کی غلامی کو ترجیح دی ہے۔

راگنی نے اپنے ویڈیو کا کیپشن لکھا ہے کہ آر ایس ایس ملک کی سب سے بڑی تکڑے تکڑے گینگ ہے اور کیونکہ کے لکھ کر انہوں نے جمہوری اصولوں‘ گاندھی کے نظریہ عدم تشدد اور اس کی تفصیلات بھی لکھی ہے۔راگنی کا یہ ویڈیو کافی وائیرل ہوا ہے۔

جس وقت یہ نیوز تحریر کی جارہی تھی اُس وقت تک دس ہزار سے کے قریب لوگوں نے اس کو پسند کیاتھا اور تین ہزار کے قریب لوگوں نے اس کو ری ٹوئٹ کیاتھا۔ آپ بھی سنیں کیاکہتی ہیں راگنی۔