آر بی آئی کے سابق گورنر ارجت پٹیل کے استعفیٰ کو لیکر وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی مرتبہ بیان دیا ہے۔ پی ایم نے کہا کہ ارجت پٹیل نے نجی وجوہات سے اپنی خواہش سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ 6۔7 مہینے پہلے سے اس بارے میں مجھ سے کہہ رہے تھے۔ آپ کو بتادیں کہ آر بی آئی کے گورنر ارجت پٹیل نے 10دسمبر کو اچانک استعفیٰ دے دیا۔ استعفے کے بعد انہوں نے نجی وجوہات کو ذمہ دار بتایا۔