آر جے ڈی ایم ایل اے بھرت بی جے پی میں شامل

   

پٹنہ: بہار میں لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے پہلے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو آج پھر اس وقت دھچکا لگا جب بھبھوا سے اس کے ایم ایل اے بھرت بند پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میںشامل ہوگئے ۔ جمعہ کو اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے آخری دن وقفہ طعام کے بعد وہ بی جے پی کے ریاستی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ ایوان میں پہنچے اور حکمراں پارٹی کی طرف آکرمسٹر مراری گوتم کے نزدیک والی سیٹ پر بیٹھ گئے ۔ کچھ دیر بعد وہ قانون ساز اسمبلی میں واقع نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے چیمبر میںچلے گئے ۔ قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ کے اندر آر جے ڈی کے پانچ اور کانگریس کے دو ایم ایل اے اپنی پارٹی چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل ہو گئے ہیں۔