آر ٹی سی بس میں خاتون15 تولے زیورات سے محروم

   

جگتیال۔/6 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہونے کے دوران ایک خاتون آر ٹی سی بس میں 15 تولے طلائی زیورات سے محروم ہوگئی۔ تلنگانہ کے جگتیال ٹاون کے آر ٹی سی بس اسٹیشن میں چوری کی یہ واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق مٹ پلی ٹاون سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کی شناخت منگارانی کے طور پر کی گئی ہے اپنی بیٹی کے ساتھ بیرپور گاؤں میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہی تھی کہ اس کے بیاگ سے 15 تولے کے طلائی زیورات کی چوری کرلی گئی۔ خاتون نے جگتیال پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر بس اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا۔