آر ٹی سی ملازمین سے اظہاریگانگت

   

منچریال ۔29 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ایم ایل اے بیلم پلی مسٹر جی مکیش نے آر ٹی سی جے اے سی ہڑتالی ملازمین کے ساتھ اظہاریگانگت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی ٹی آر ایس حکومت اور اس کے سربراہ مسٹر کے سی آر مطلق العنان حکومت چلارہے ہیں ۔ عوام کے سی آر کی ڈکٹیٹر شپ کو آئندہ انتخابات میں سبق سکھائیں گے ۔ انھوں نے وزیراعلیٰ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہڑتالی ملازمین کی تئیں جانبدارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوراً ہڑتالی ملازمین کے مسائل کی سماعت کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے کی مساعی کریں۔