آر ٹی سی ‘ میٹرو اور ایم ایم ٹی ایس کیلئے مشترکہ پاسیس کی تجویز

   

حیدرآباد 10 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے بسوں ‘ میٹرو ریل اور ایم ایم ٹی ایس میں سفر کرنے والوں کیلئے مشترکہ سفری پاسیس کی اجرائی زیر غور ہے ۔ اس کے علاوہ آر ٹی سی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے مزید 1000 بسوں کی خریدی کا بھی منصوبہ رکھتی ہے ۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر سنیل شرما نے آج عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور انہیں بہتر خدمات کے فوائد عوام تک پہونچانے کی ہدایت دی ۔ آر ٹی سی میں نقصانات کا جائزہ لینے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے طلبا اور ملازمین کو جاری کئے جانے والے بس پاسیس کی تعداد میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی ۔