آر ٹی سی کی خالی اراضیات کو لیز پر دینے ٹنڈرس کی طلبی

   

حیدرآباد ۔ 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) مالیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے فنڈس حاصل کرنے کے ایک اقدام میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) نے حیدرآباد اور سکندرآباد میں اس کی خالی جگہوں کو لیز پر دینے کیلئے ای ۔ ٹنڈرس طلب کئے ہیں۔ کاچیگوڑہ، میڑچل، شاہ میرپیٹ اور حکیم پیٹ میں اہم مقامات پر اراضیات کی دستیابی کے ساتھ ٹی ایس آر ٹی سی نے آٹو موبائیل سرویس سنٹرس ؍ شورومس، ان ۔ سٹی ویر ہاوزس اور لاجسٹکس قائم کرنے میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے تجاویز طلب کئے ہیں۔ دستیاب اراضیات کا رقبہ 2.83 تا 4.14 ایکر کے رینج میں ہے۔ ٹنڈر پروسیس اور درخواست فارمس کے لئے دلچسپی رکھنے والے ڈپٹی چیف پرسنل منیجر سے 10:30 بجے دن تا 5 بجے شام 9959224433 پر ربط کرسکتے ہیں۔ ٹنڈرس داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 جنوری ہے۔ مختلف علاقوں میں لیز کیلئے دستیاب اراضیات میں کاچیگوڑہ میں 4.14 ایکرس، میڑچل 2.83 ایکرس اور شاہ میر پیٹ میں 3.26 ایکرس دستیاب ہے۔