ڈرائیور سمیت 2زخمی‘بشنوئی گینگ نے ذمہ داری لی
ممبئی ۔18؍اکتوبر ( ایجنسیز ) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی کے جو ہو میں فائرنگ کی گئی تاہم اداکار محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔ اس واقعہ میں اداکار کے ڈرائیور سمیت2افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے اداکار پر گولیاں چلائیں۔ واردات کے بعد ملزمین موقع سے فرار ہو گئے۔دوسری جانب ایک آڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انل پنڈت نامی شخص خود کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کا چھوٹا بھائی بتاتے ہوئے اس واقعہ کی ذمہ داری لیتا سنائی دے رہا ہے۔ اس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بھی دھمکی دی ہے۔اس آڈیو کلپ میں وہ کہہ رہا ہے کہ ٹائیگر شروف کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ اس نے اور اس کے چھوٹے بھائی امرن سندھو نے کروایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹائیگر کو سمجھایا تھا لیکن وہ نہیں سمجھے۔ جو بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا اس کا بھی یہی انجام ہوگا۔ آڈیو میں انل نامی شخص سلمان خان کو بھی دھمکی دیتے ہوئے سنائی دے رہا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے کہ اگر سلمان نے لارنس بشنوئی یا بشنوئی سماج سے معافی نہیں مانگی تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔اہم بات یہ ہے کہ پولیس نے نہ تو سوشل میڈیا پوسٹ اور نہ ہی وائرل آڈیو کلپ کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔چیف منسٹرٰ دیویندر فڑنویس نے ممبئی پولیس کمشنر کو فون کرکے اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور تیزی سے تحقیقات کرنے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔