آر ٹی وی اور چینل کے صدر کوبی آر ایس کی قانونی نوٹس

   

حیدرآباد 18 اگسٹ ( سیاست نیوز ) پارٹی کے خلاف فرضی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی آر ایس نے یو ٹیوب چینل آر ٹی وی اور اس کے صدر روی پرکاش کو قانونی نوٹس جاری کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس چینل پر بی جے پی میں بی آر ایس کے انضمام سے متعلق خبر دکھائی گئی تھی ۔ نوٹس میں پارٹی نے کہا کہ اس بے بنیاد مواد کو چینل سے ہٹادیا جائے اور غیرمشروط معذرت خواہی کی جائے ۔ قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے چینل کو کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے تعلق سے بے بنیاد اور غلط خبریں اور ہتک کرنے والا مواد پیش کرنے سے گریز کرے ۔ اس سے پارٹی کی امیج متاثر ہوسکتی ہے ۔ نوٹس میں اندرون پانچ دن یہ مواد ہٹادینے اور غیرمشروط معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کو بدنام کرنے کی کوششیں جاری رہیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ایسی کوشش سے باز آجانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔