بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد پچیس دنوں بعد جیل سے رہاہوئے ہیں۔انہوں نے اپنی رہائی کے بعد واضح طور پر یہ کہاکہ وہ ”آزاد“ ہیں اور دی کوئنٹ کے نمائندے کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ ”بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے ائین کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے خلاف وہ ہر وقت جیل جانے کے لئے تیار ہیں“۔
آزاد نے کہاکہ مرکز کی مودی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈہ کو نافذ کرنے کاکام کررہی ہے جس کے خلاف ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
آزاد نے پھر ایک مرتبہ مایاوتی کو اپنی ”قالہ“ بھی کہا اور بتایا کہ وہ ان کے خلاف کچھ نہیں کہیں گے مگر ائین کو بچانے کے لئے انہیں بارہا اگر جیل جانا پڑا تو وہ اس کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔
واضح رہے کہ نئی دہلی کی جامعہ مسجد کے دامن سے بعد نماز جمعہ سی اے اے‘ این آرسی او راین پی آر کے خلاف مارچ نکالنے پر بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔
آزاد کی ضمانت درخواست پر سنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے دہلی اوریوپی پولیس کو پھٹکار لگاتے ہوئے سوال کیاتھا کہ ”کیا جامعہ مسجد پاکستان میں ہے؟“۔
اس کے بعد آزاد کو مشروط ضمانت پر جیل سے رہاکیاگیا۔ویڈیوضرور دیکھیں