آزاد رکن اسمبلی شیوسینا میں شامل

   

ممبئی : آزاد ایم ایل اے پڑوسی میرا بھیندر ٹاؤن شپ کی سابق بی جے پی لیڈر گیتا جین نے آج مہاراشٹرا میں برسراقتدار شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ وہ ریاستی وزراء ایکناتھ شنڈے اور تھانے کے ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک کے ہمراہ چیف منسٹر اور سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی قیام گاہ ماتو شری پہنچیں جہاں انہوں نے رسمی طور پر پارٹی میں شامل کرلیا گیا ۔ انہوں نے ماضی میں بی جے پی کی تائید کی تھی۔