آزاد ہندوستان کے پہلے اولمپک میڈلسٹ پر فلم کا ٹیزر جاری

   

ممبئی، 2 جولائی (آئی اے این ایس) قومی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار ناگراج منجولے کی آئندہ آنے والی مراٹھی فلم خشابا کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں روایتی کشتی کے اکھاڑوں، دیہی ماحول اور جذبات سے بھرپور کہانی کی پہلی جھلک پیش کی گئی ہے۔ ٹیزر فلم کے شاندار پیمانے، جذباتی گہرائی اور متاثر کن انداز کو نمایاں کرتا ہے۔یہ فلم ایک سوانحی اسپورٹس ڈرامہ ہے، جس میں آزاد ہندوستان کے پہلے انفرادی اولمپک میڈل جیتنے والے پہلوان خشابا دادا صاحب جادھو کی زندگی اور جدوجہد کو پردہ سیمیں پر پیش کیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسے دور میں ترتیب دی گئی ہے جب ہندوستان نے حال ہی میں آزادی حاصل کی تھی۔ اس میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے اس گمنام ہیرو کی جدوجہد دکھائی گئی ہے، جس نے بے شمار مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 1952 کے ہیلسنکی اولمپکس میں تاریخی برونز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔خشابادنیا بھر کے سینما گھروں میں یکم جنوری 2027 کو ریلیز ہوگی۔