آسام:ہوٹلوں میں بنگلہ دیشیوں کا داخلہ بند

   

گوہاٹی: بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے حوالے سے ہندوستان کئی مقامات پر احتجاج کر رہا ہے۔ آسام کی وادی بارک میں ہوٹلوں نے اعلان کیا کہ وہ کسی بھی بنگلہ دیشی شہری کو اپنی خدمات اس وقت تک فراہم نہیں کریں گے جب تک بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتی برادریوں پر حملے بند نہیں ہوتے۔وادی میں تین اضلاع کاچار، شری بھومی (سابقہ کریم گنج) اور ہیلاکنڈی شامل ہیں اور بنگلہ دیش سلہٹ علاقہ کے ساتھ 129 کلومیٹر لمبی سرحد ہے۔ بارک ویلی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اسوسی ایشن صدر بابل رائے نے بتایاکہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہم اسے قبول نہیں کر سکتے، ہم نے فیصلہ کیا کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے اور ہندوؤں پر مظالم بند نہیں ہوتے، ہم بنگلہ دیش کے کسی بھی شہری کو وادی کے اضلاع میں نہیں رکھنے دیں گے۔ یہ ہمارا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا، بنگلہ دیش کے عوام کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ملک میں استحکام آئے۔