آسام رائفلز کے سپاہی نے اپنے چھ ساتھیوں کو زخمی کردیا

   

امپھال: منی پور کے چندیل ضلع میں آسام رائفلز کے ایک سپاہی نے منگل کی رات اپنے ساتھی سپاہیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے چھ فوجی زخمی ہو گئے اور پھر خود کو گولی مار لی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ چندیل ضلع کے ساجک تمپک میں سنگپی بائٹ نامی فوجی نے کل رات اپنے روم میٹ پر گولی چلانے کے بعد خود کو گولی مار لی۔تمام زخمیوں کو فوجی اسپتال لے جایا گیا ہے ، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔