آسام میں ایک بار پھر موب لنچنگ،مویشی چوری کرنے کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

   

آسام کے ضلع تینسکیہ میں موب لیچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہفتہ کے روز یہاں ایک ہجوم نے ایک 34 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔نوجوان پر مویشی چوری کرنے کا شبہ تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور کچھ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ واقعہ کورزنگا گاؤں کا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سرت موران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سرت موران اسی علاقے کے کورڈوئی گاؤں کا رہائشی تھا۔ وہ ہفتے کی رات کورزونگا گاؤں میں اپنے دوست کے گھر گیا تھا۔ رات میں ہی ، ہجوم نے اسے مویشی چوری کرنے والے گروہ کا فرد سمجھکر حملہ کردیا۔اور پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔