آسام میں طالبان کی سوشیل میڈیا پرحمایت کرنے والے 14لوگ گرفتار۔ پولیس

,

   

مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”ہم چوکس ہیں اور سوشیل میڈیاپر بھڑکاؤ پوسٹوں کی نگرانی کررہے ہیں“
گوہاٹی۔ پولیس نے ہفتہ کے روز کہاکہ افغان پرطالبان کے قبضے کی حمایت میں مبینہ سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے 14لوگوں کو ریاست آسام بھر سے گرفتار کیاگیاہے۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ جمعہ کی رات سے یہ گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہیں اور یو اے پی اے ایکٹ‘ ائی ٹی ایکٹ اور سی آر پی سی ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت ان پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”ہم چوکس ہیں اور سوشیل میڈیاپر بھڑکاؤ پوسٹوں کی نگرانی کررہے ہیں“۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کماروپ میٹرو پولٹین‘ بیرپیٹا‘ دھوبری اورکریم گنج ضلع میں ہر ایک سے دو افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ ایک ایک افرد دارنگ‘ چاچار‘ ہیلیاکانڈی‘ ساوتھ سلمارا‘ گول پارا‘ اور ہجائی ضلع سے گرفتارکئے گئے ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل وائیلٹ بوراح نے کہاکہ آسام پولیس موافق طالبان سوشیل میڈیا تبصروں پر سخت قانونی کاروائی کررہے ہیں جو قومی سالمیت کے لئے نقصاندہ ہے۔

انہو ں نے ٹوئٹ کیاکہ ”ایسے لوگوں کے خلاف ہم مجرمانہ مقدمات درج کررہے ہیں۔ مہربانی فرماکر ایسے کوئی بھی بات آپ کی جانکاری میں آتی ہے تو پولیس کواس کی اطلاع ضرور کریں“۔