بسواناتھ : سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو زبردست گشت کررہی ہے جس میں بتایا گیا کہ ایک ۶۸؍ سالہ شخص جو گائے کا گوشت فروخت کرتا ہے اس کو مبینہ طور پر خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبور کیا گیا ہے ۔ این ڈی ٹی وی میں شائع شدہ خبر کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز آسام ریاست کے بسواناتھ ضلع میں پیش آیا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں پانچ لوگو ں کو حراست میں لے رکھی ہے ۔
ویڈیو کے مطابق شوکت علی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح انہیں گھٹنو ں کے بل زمین پر بیٹھاکر انہیں مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ خنزیر کا گوشت کھائے ۔ اس ہجوم میں سے ایک شخص کہہ ان سے کہہ رہا ہے کہ کیا تم بنگلہ دیشی ہو ؟ کیا تمہارا نام این آر سی کی فہرست میں شامل ہے ؟ فی الحال شوکت علی ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوکت علی آسام کے بسواناتھ کے ہی متوطن ہیں او روہ پچھلے ۳۵؍ سال سے بیف شاپ چلاتے ہیں۔