آسام :یونیفارم سیول کوڈ نافذ کرنے کی راہ ہموار،26 مئی کو بل پیش ہوگا

   

گوہاٹی ۔ 13 مئی (ایجنسیز) آسام میں اقتدار کی برقراری کے بعد آج وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اعلان کیا کہ ریاستی کابینہ نے ریاست میں یونیفارم سیول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ’یو سی سی بل‘ 26 مئی کو نئی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ قبائلیوں کو اس کے دائرے سے باہر رکھا جائے گا۔ ہیمنت نے اپنی حکومت کی دوسری میعاد کی پہلی کابینہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد گوہاٹی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں لیا گیا ایک اہم فیصلہ ہے اور یہ انتخابات کے دوران کیے گئے ہمارے وعدے کے مطابق ہے۔
‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ، گوا اور گجرات پہلے ہی یو سی سی نافذ کر چکے ہیں، لیکن ان کی حکومت نے اسے آسام کی ضروریات کے مطابق بنایا ہے