آستھانہ اور تین دیگر عہدیدار بھی سی بی آئی سے ’خارج‘

   

نئی دہلی ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے سی بی آئی میں اسپیشل ڈائریکٹر راکیش آستھانہ اور مزید تین سینئر عہدیداروں کی میعادوں کو آج فوری اثر کے ساتھ گھٹا دیا ، جبکہ چند روز قبل ہی اس ایجنسی کے سربراہ آلوک ورما کو وزیراعظم نریندر مودی زیرقیادت پیانل نے عہدہ سے ہٹا دیا تھا۔ گجرات کیڈر آئی پی ایس آفیسر آستھانہ جن کا ورما کے ساتھ عدیم النظیر ٹکراؤ ہوا تھا، انھیں گزشتہ سال اکٹوبر میں حکومت نے جبری رخصت پر بھیجا تھا۔