آسنسول میں بی جے پی امیدوار کو کارکنوں کی برہمی کا سامنا

   

کلکتہ: آسنسول لو ک سبھا حلقہ سے بی جے پی امیدوار سریندر سنگھ اہلوالیہ کو آج انتخابی مہم کے دوران پارٹی کارکنوں کی جانب سے احتجاج اوربرہمی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔اہلوالیہ پہلی مرتبہ آسنسول سے انتخاب لڑرہے ہیں ۔ان کے روڈ شو کے دوران کئی بی جے پی کارکنان اور حامی پارٹی کے جھنڈے کے ساتھ احتجاج کرنے لگے ۔ ان میں سے ایک احتجاج کرنے والے ذیشان قریشی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے وفادار کارکن ہونے کے باوجود انہیں لوک سبھا امیدوار کی مہم کے بارے میں اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی بی جے پی کارکن نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی اجے کمار پوتدار کا بیٹا گائے کی اسمگلنگ میں ملوث ہے ۔ اہلووالیا نیپارٹی نے ان کے نام کا اعلان کیا ہے وہ کیا کرسکتے ہیں۔