آسٹریا میں شدید بارش اور سیلاب‘ پروازیں منسوخ

   

ویانا : آسٹریا میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق آسٹریا میں شدید بارش اور سیلاب سے نظام زندگی بری طری متاثر ہوا ہے۔ دارالحکومت ویانا میں ہونے والی ریکارڈ بارش سے پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ سیلاب میں گاڑیاں بہ گئیں اور سڑکیں ٹوٹ گئیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جاپان میں بھی سمندری طوفان ایمپل نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا تھا اور طوفان کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔
پشاور میں 3دہشت گرد ہلاک
پشاور : ڈیرہ اسمٰعیل خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ہنگو میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ڈان نیوز کے مطابق ترجمان خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ۔