آسٹریلیائی دستوں نے 39افغان شہریوں کو قتل کیا : رپورٹ

   

لندن: آسٹریلیا کے خصوصی فوجی دستوں نے 39افغان شہریوں اور قیدیوں کو غیرقانونی طریقے سے قتل کیا۔ یہ انکشاف ایک سال سے جاری ایک تفتیش کے نتائج میں کیا گیا، جو جمعرات کو جاری ہوئے۔ اب یہ معاملہ جنگی جرائم کے خصوصی پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے جرائم پر پردہ ڈالنے کی بھی کوششیں کیں۔ تفتیش کاروں نے انیس افراد کو وفاقی پولیس کے حوالے کرنے کا کہا ہے۔ آسٹریلیا کی افواج کے سربراہ جنرل آنگس کیمبل نے ملکی فوجیوں کی جانب سے غیر قانونی قتل، دھوکہ دہی اور قانون توڑنے جیسے عوامل پر معافی مانگی۔ یہ تمام تر جرائم اس وقت کیے گئے، جب آسٹریلیائی دستے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں افغانستان میں تعینات تھے۔
ارطغرل کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ جلد نشر کیا جائے گا
پاکستان میں ترک ڈرامے’ ارطغرل غازی‘ کی ریکارڈ توڑ مقبولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ایک اور ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کی اردو ڈبنگ کو’راہ عشق‘ کے نام سے جلد سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔صوفی ازم پر مبنی ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کو اردو میں ڈب کرکے ’راہ عشق‘ کے نام سے نشر کیے جانے کا اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا۔وزیراعظم پاکستان کی خواہش پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔رواں برس مئی میں ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ارطغرل غازی کے بعد ترکش ڈرامے یونس ایمرے کو نشر کرنے کے خواہش مند ہیں۔
فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ ‘ایمرے‘ ترکی کے ایک صوفی شاعر اور درویش تھے جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کے لیے وقف کردی تھی۔