آسٹریلیائی وزیراعظم کیخلاف آئی سی جے میں مقدمہ

   

دی ہیگ : آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریکِ جرم ہونے کے الزام میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر دیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم اینتھونی البانیزکے خلاف دعویٰ آسٹریلیا کی معروف لاء فرم نے دائر کیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہناہے کہ آسٹریلیا کے وزیراعظم کے خلاف دائر دعویٰ پر 100 سے زائد وکلا کے دستخط ہیں، دعوے میں آسٹریلوی کابینہ اور پارلیمان کے اہم ارکان کو بھی شریک جرم ٹھہرایا گیاہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ملزمان پر اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کے لیے امدادی تنظیم اْنروا کی فنڈنگ روکنیاور اسرائیل کو فوجی امداد دینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔