آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمنز ایشز ٹسٹ سنسنی خیز انداز میں ڈرا

   

کینبرا: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان خواتین کا واحد ایشز ٹسٹ میچ اتوار کو چوتھے اور آخری دن سنسنی خیز ڈرا پر ختم ہوگیا۔ 257 رنزز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے میچ ڈرا ہونے تک نو وکٹوں کے نقصان پر 245 رنزز بنائے ۔ انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ کو ان کی ناٹ آؤٹ 168 اور 48 رنز کی اننگز کے لئے پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔ دو وکٹوں پر 12 رنزز سے آگے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ 216 رنزز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی اور انگلینڈ کے سامنے 257 رنزز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں بیتھ مونی نے 137 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 63 رنزز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے کیتھرین برانٹ نے 24 رنزز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ایک موقع پر تین وکٹوں پر 218 رنزز بنا کر فتح کی راہ پر گامزن تھا لیکن اسی سکور پر نتلی شیور کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی امیدوں کو جھٹکہ لگا اور اس نے 244 رنزز تک جاتے جاتے اپنے نووکٹ گنوادئے ۔ شیور نے سب سے زیادہ 58 رنزز بنائے ۔ نائٹ نے 48 اور صوفیہ ڈنکلی نے 45 رنزز بنائے ۔ 11ویں نمبرکی بلے بازکیٹ کراس نے 12 گین کھیل کر ناٹ آوٹ ایک رنز بنایا اورمیچ کو ڈراکرانے میں اپناتعاون دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ نے 69 رنززپرتین اور الانا کنگ نے 39 رنزز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔