آسٹریلیا منتقلی کی کوشش ‘ تین کروڑ روپئے مالیتی ڈرگس ضبط

   

حیدرآباد۔ ڈائرکٹوریٹ ریوینیو انٹلی جنس نے حیدرآباد میں تین کروڑ روپئے مالیتی ممنوعہ ڈرگس کو ضبط کرلیا جو ایک غذائی پارسل میں چھپا کر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ اس ممنوعہ شئے کو حیدرآباد سے آسٹریلیا بذریعہ کورئیر منتقل کرنے کی کوشش ہو رہی تھی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ انٹلی جنس کی مخصوص اطلاع پر دھاوا کرتے ہوئے ان ڈرگس کو ضبط کیا گیا ۔